تمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرنا ہے: انضمام الحق

November 09, 2021

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہتمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرنا ہے اور ورلڈ کپ میں ہماری اسٹرینتھ اوپننگ جوڑی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہسب کو اپنے ذہن سے یہ نکالنا ہو گا کہ سیمی فائنل ہے یا فائنل ہے،یہ نہ سوچیں حریف آسٹریلیا ہے یا کون ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور آگے بھی پاکستان ٹیم کو اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری اوپننگ جوڑی ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز دے رہی ہے، اسپنرز بہت اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابر اور رضوان کا آغاز اچھا ہے لیکن اسٹرائیک ریٹ کچھ کم ہے جس پر مجھے اعتراض ہے۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ساری ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی۔