سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی کوچ روی شاستری کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی تھکے ہوئے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روی شاستری نے آئی پی ایل کے بارے میں بالکل ٹھیک کہا، انہیں یہ بات پہلے کردینی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی دماغی اور جسمانی طور پر تھکے ہوئے تھے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل تو ملتوی نہیں ہوسکتا تھا مگر کھلاڑیوں کو آرام دیا جاسکتا تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کو ورلڈکپ میں آنے کے بعد تھکاوٹ کا اندازہ ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں لازمی تبدیلی ہوگی۔