حکومتی عزائم کے خلاف ساری اپوزیشن متحد ہے، یوسف رضا گیلانی

November 09, 2021


سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی عزائم کے خلاف ساری اپوزیشن متحد ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عزائم کے خلاف ساری اپوزیشن متحد ہے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا پارلیمنٹ کے باہر بھی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی؟

سابق وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم پارلیمنٹ کے اندر رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔