اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت 3 اسمگلرز گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان نے کے پی سے اسلحہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان سے پانچ 30 بور پستول،7 ایس ایم جیز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔