• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ فوٹو پی آئی ڈی
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،
اس ملاقات میں وزیراعظم نےحالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرنے پر صدر رجب طیب سے اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

اس موقع پر ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں اور امن کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید