فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

November 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ رمضان زخمی ہوگیا، لیاری آگرہ تاج کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملز مان کی فائرنگ سے 21سالہ حمید زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11ہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ اشفاق زخمی ہوا۔