• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: پناہ گزین کو رہائش فراہم کرنیوالا ہوٹلز کا مالک ارب پتی بن گیا

تصویر بشکریہ ڈیلی میل
تصویر بشکریہ ڈیلی میل

برطانیہ میں پناہ گزینوں کے ہوٹلوں کا بادشاہ ارب پتی بن گیا، مہاجرین کی  رہائش سے یومیہ 48 لاکھ پاؤنڈ کمانے لگا۔

برطانیہ میں تارکینِ وطن کو عارضی رہائش فراہم کرنے والی کمپنی Clearsprings Ready Homes کے مالک گراہم کنگ سرکاری معاہدوں کے ذریعے ارب پتی بن چکے ہیں۔

 57 سالہ گراہم کنگ کی دولت اب 1 ارب پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

تصویر بشکریہ ڈیلی میل
تصویر بشکریہ ڈیلی میل

برطانوی وزارتِ داخلہ سے وابستہ ان کی کمپنی کو پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے کے عوض یومیہ 48 لاکھ پاؤنڈ ادا کیے جاتے ہیں، جب کہ کمپنی کا سالانہ کاروبار 1.7 ارب پاؤنڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق 2024ء میں برطانیہ میں پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 138 تک پہنچ گئی، جو کہ 2023ء میں 91 ہزار 811 تھی۔

مہاجرین کے اس ریکارڈ اضافے کے باعث حکومت نے رہائش کے لیے 222 ہوٹل استعمال کیے، جن میں 38 ہزار سے زائد افراد کو رکھا گیا، جبکہ دیگر 66 ہزار مختلف اقسام کی رہائش میں موجود ہیں۔

گراہم کنگ کی کمپنی نے 2024ء میں 119.4 ملین پاؤنڈ منافع کمایا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید