• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسڑیلوی کرکٹرز بھارت میں کھیلنے سے ہچکچانے لگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹرز کو سیکیورٹی اور حفاظت کا خوف لاحق ہو گیا، دوبارہ واپس جا کر انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے ہچکچانے لگے۔

آسٹریلوی کرکٹرز نے کہا ہے کہ وہ بھارت واپس جانا نہیں چاہتے ہیں۔

اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جو کھلاڑی نہیں جانا چاہیں گے اُن کے فیصلے کی حمایت اور دفاع کریں گے۔

آئی پی ایل کھیلنے والے کچھ آسٹریلوی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف واپس وطن پہنچ چکے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے معطل کیا گیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے لیگ کو 16 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید