وٹفورڈ کمیونٹی رہنمائوں کی صبغت اللہ قادری کی وفات پر تعزیت

November 10, 2021

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)کمیونٹی رہنماوٹفورڈ کونسلر عمران حمید ملک، کو نسلر سردار محمد آصف، عوامی مسلم لیگ چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر ، کنوینر جے کے ایل ایف چوہدری محمد سعید ، چوہدری محمد صدیق ، راجہ محمد عارف، جاوید احمد شاہ ، لائق علی خان ، چوہدری محمد منیر، سید مقصود حسین شاہ ،شفقت اقبال تبسم، ریاست بھٹی ودیگر نے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کیوسی کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی بااخلاق اور ممتاز قانون دان ہونے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی پہچان تھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ، کمیونٹی رہنماوں نے ممتاز کشمیر ی رہنما پروفیسر نذیر قریشی کی ہمشیرہ اور ان کی پھو پھی جو مقبوضہ کشمیر میں وفات پاگئیں اور راجہ مرزا خان کے انتقال پر بھی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔