تیسری گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری رپورٹ پاکستان 17 ویں نمبرپر ہے

November 11, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)تیسری گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیس انڈیکس رپورٹ سوسائٹی فار الٹرنیٹیو میڈیا اینڈ ریسرچ کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عا لمی انڈیکس پر مجموعی طور پر گزشتہ سال سے 2 پوائنٹ کی بہتر کارگردگی دکھانے پر 0 5 کے مقابلے میں 48 سکور کے ساتھ ، 80 ممالک کے مابین 17 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سی ایس آر کی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہے اور یہ سرگرمیاں ایک چیلنج بنی ہوئی ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے جبکہ حکومت نے سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیا، وبائی حالات میں سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ جیسے غیر صحت محکموں کو تمباکو صنعت کی مداخلت کو مسترد کرنا چاہیےرپورٹ کے مطابق تمباکو کنٹرول کی موثر پالیسیوں کے لیے ایک جامع ، مربوط مستحکم حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔