بدترین فضائی آلودگی، نئی دلی کے اسکول ایک ہفتے کیلئے بند

November 13, 2021

بدترین فضائی آلودگی، نئی دلی کے اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے - فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث شہر کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس حوالے سے بتایا کہ پیر سے شہر کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بچے آلودہ فضا میں سانس نہ لیں اس لیے اسکول بند کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 2 روزہ لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ نئی دلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، فضائی آلودگی کی سطح میں فوری کمی چاہتے ہیں۔