بلغاریہ: کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے 3 مریض ہلاک

November 14, 2021

بلغاریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے 3 مریض ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مریض کورونا میں مبتلا تھے اور ان کی عمریں 66 ،70 اور 81 برس تھیں۔

آگ اسپتال کے چوتھے فلور پر لگی، آگ لگنے کے بعد برابر کے وارڈ سے 6 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بلغارین وزارت صحت کے مطابق آگ ممکنہ طور پر مریض کے سگریٹ جلانے سے لگی۔