خاتون نے مگر مچھ کو چپل سے بھگا دیا

November 16, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو خطرناک مگر مچھ کو ڈراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل پر کھڑی خاتون اپنی طرف آتے مگر مچھ کو دیکھنے کے باوجود کھڑی رہتی ہے اور جب مگر مچھ چند فٹ کے فاصلے پر پہنچ جاتا ہے تو خاتون پاؤں سے اپنی چپل اتار کر مگر مچھ کو ڈراتی ہے۔

خاتون کے ڈرانے پر مگر مچھ بھی ایک دم اپنا رستہ بدل لیتا ہے اور وہاں سے بھاگ جاتا ہے، جس پر وہ خاتون بھی فاتحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ ہوا میں لہراتی ہے اور پیچھے کھڑے لوگوں کو کچھ کہتی ہے۔