بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے نئے گیم شو کی میزبانی کے دوران اپنی شادی شدہ زندگی کے ابتدائی ایام سے جڑے سنسنی خیز اور جذباتی واقعات شیئر کیے ہیں۔
انیل کپور نے سنیتا کی شادی کی شرط بتاتے ہوئے کہا کہ سنیتا نے شادی کے لیے واضح شرط رکھی تھی کہ وہ کبھی کچن میں جا کر کھانا نہیں پکائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سنیتا کی یہ شرط سن کر میں نے سوچا کہ میں اتنی محنت کروں کہ کامیاب ہوجاؤں تاکہ سنیتا کو کچن میں جانے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں نے یہ ذمہ دار اٹھائی اور آج تک سنیتا کبھی کچن میں داخل نہ ہوئیں۔
فلم ’کوئین‘ کا ذکر آنے پر انیل کپور نے بتایا کہ کام کی مصروفیات کی وجہ سے ان کی اہلیہ سنیتا شادی کے بعد ہنی مون پر ’اکیلی‘ ہی چلی گئی تھیں۔
انیل کپور نے بتایا کہ سنیتا ایک امیر بینکر کی بیٹی اور کامیاب ماڈل تھیں اور اس وقت میرے ٹیکسی کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو سنیتا خود میرا کرایہ ادا کرتی تھیں۔
انہوں نے محبت سے کہا کہ ’سنیتا ہی میرے دل کی اصل ملکہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔‘