• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے صدر کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتوار کو میزبانی کی۔ 

اماراتی خبر ایجنسی نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر یو اے ای اور اسرائیلی وزیرِاعظم نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ابوظبی میں اتوار کو ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید