کراچی: دستک پر باہر آنے والی لڑکی قتل

November 18, 2021


کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کے دروازے پر دستک دی اور لڑکی کے باہر آنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں نامعلوم ملزمان نے دروازے پر دستک دی، جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ نے اہلِخانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔