عاطف اسلم کی دبئی ایکسپو کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس

November 18, 2021

دبئی ایکسپو 2021ءمیں نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے لائیو کسرٹ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

عاطف اسلم جب سٹیج پر آئے تو مداحوں نے ان کے نام کے نعرے لگائے، انہوں نے شاندار پرفارمنس سے کنسرٹ میں سماں باندھ دیا۔

انہوں نے چند گھنٹے تک پرفارم کیا اور اپنے چند سب سے کامیاب گانے گائے۔

عاطف اسلم نے اللہ ہو اللہ قوالی کے علاوہ تیرے بن میں کیسے جیا، بھیگی بھیگی راتیں، دوری سہی جائے نہ، تیرا ہونے لگا ہوں، دل دیاں گلاں سمیت دیگر گانے گائے اور خوب داد وصول کی جبکہ پرجوش سامعین نے بھی ان کے ساتھ تمام دھنیں گائیں۔

یا درہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ سال بھی دبئی ایکسپو میں شرکت کی تھی۔