مقبوضہ کشمیر میں 4 افراد کی شہادت پر پاکستان کی مذمت

November 19, 2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تاجر سمیت چار کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے مذمت کی ہے۔

پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پرعالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر شہید تاجر کی بیٹی کی دہائی نے دل دہلا دیے، لڑکی کا کہنا تھا کہ جب اس نے بھارتی سیکورٹی فورسز سے پوچھا کہ اس کے والد کو کیوں مارا تو وہ بے شرمی سے ہنسنے لگے۔

دوسری جانب جعلی مقابلے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آج چاروں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور واقعے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکےتاجر سمیت چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔