سکھ برادری کو آمد پر’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں، بزدار

November 19, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بابا گرونانک کا جنم دن سکھ برادری کے لئے خوشیوں سے بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمد پر’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میںکہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے، یگانگت اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، کرتار پور رہداری کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی کارنامہ اورسکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرتار پور راہداری بننے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔