نامور پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہطلعت حسین کو ایک اداکار کہنا ان کی شان میں گستاخی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوشن تھے جن سے سب نے سیکھا۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ طلعت صاحب سب سے شفقت سے پیش آتے تھے۔
لیجنڈری اداکار کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے حوالے سےانہوں نے بتایا کہ انکا طلعت حسین کے ساتھ کام کرنے کا ایک ہی مرتبہ اتفاق ہوا تھا۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔