گوجرانوالہ: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچ لی گئیں

November 19, 2021

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بزرگ خاتون کے کان سے بالیاں نوچ لیں، واقعہ باغبان پورہ میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون گھر کے باھر گلی میں بیٹھی تھیں کہ سرخ رنگ کی جیکٹ اور کیپ پہنے ایک شخص نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں لیں۔

واردات کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر موجود اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔