پی سی بی چیئرمین کا بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ پر تبصرہ

November 19, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی بیٹنگ کا خوب امتحان ہوا۔

ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ پاک بنگلادیش میچ کی وکٹ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا۔ جب جیت ملتی ہے تو مشکلات بھولنا آسان ہوجاتا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ خود اعتمادی بہترین دوست ہے، لیکن یہ دوستی جیت کی صورت میں ہی ملتی۔

پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔