پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کی وکٹ کو مشکل قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ آج کے ٹی20 میچ کی وکٹ مشکل تھی مگر ہم نے جیت کے لیے فائٹ کی۔
انہوں نے کہا کہ حسن علی پر فخر ہے، اس نے ایک بار پھر اپنی اہمیت منوائی ہے، جیت ہمیشہ ٹیم ورک سے ملتی ہے۔
آج بنگلادیش کے خلاف میچ میں شاداب خان نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بولنگ کے دوران 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔
تاہم بیٹنگ میں مشکل وقت میں شاداب خان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے، 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔