پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

November 19, 2021

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں فضائی آلودگی کا اضافہ کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں اسموگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں فصل جلانے پر 50 ہزارروپے جرمانہ ہوگا، فیکٹریوں سے دھوئیں کے اخراج پر 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

فیصلے کے مطابق تمام محکموں کو 50 فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ جرمانوں کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیے گئے ہیں۔