مانسہرہ پولیس کو جنگل سے لڑکی کی لاش، 2 سالہ بچہ اور خط مل گیا

November 19, 2021

مانسہرہ کے شیرو گلی جنگل سے لڑکی کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق جنگل سے ملی لڑکی کی لاش کے پاس سے 2 سالہ بچہ بھی ملا ہے جس نے اپنا نام سعد بتایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اس کے قریب سے ایک پرچہ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کے پاس ملے پرچے میں تحریر ہے کہ یہ اس کے کرتوتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے خاتون کے ورثا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔