کراچی میں ضلع شرقی کے علاقے لانڈھی میں والدین نے ہتک آمیز سلوک پر بیٹے اور بیٹیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
والدین نے بچوں کے ہتک آمیز سلوک پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت سے رجوع کیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او لانڈھی کو ہدایت کی ہے کہ والدین کی شکایت پر بچوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے ایس ایچ او کو بزرگ والدین کو قانون کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔