گاڑیاں پھلانگنے کا عالمی ریکارڈ

November 20, 2021


برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ٹیلر فلپس نے پوگو اسٹیک کی مدد سے ایک کے بعد ایک گاڑی پھلانگ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

جن گاڑیوں کے اوپر سے فلپس سے چھلانگ لگائی ہے ان کی چوڑائی 1.6 میٹر جب کہ اونچائی 2 میٹر ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلر فلپس نے 7 اعشاریہ 20 سیکنڈ میں پانچ گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگاکر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔