• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر۔فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر۔فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتی ہیں۔

ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جہاں بہن بیٹی دی ہو، لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے، وزیراعلیٰ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا کی بہو ہیں۔

قومی خبریں سے مزید