ٹی ایل پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال پر اعجاز چوہدری کا جواب

November 20, 2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے رابطہ رہا تو آئندہ کوئی معاملات ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے لاہور کی مسجد رحمت اللعالمین میں ملاقات کی اور علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

صحافی نے اعجازچوہدری سے سوال کیا کہ تحریک لبیک کےساتھ آپ کی کسی بھی سطح پرکوئی ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے رابطہ ہے، رابطہ رہا تو آئندہ کوئی معاملات ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ عمران خان کی اجازت کے بغیر کبھی بھی کوئی قدم نہیں اُٹھاتے۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ سعد رضوی کو رہائی پر مبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آئے ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے۔