• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز چوہدری کی سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری  نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کے سربراہ  سعد رضوی سے ملاقات اور خادم حسین رضوی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

سعد رضوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ سعد رضوی کو ان کی رہائی پر مبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔

اعجازچوہدری نے کہا کہ  سعد رضوی سےخیر سگالی کےطور پر ملنے کے لیے آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈر شپ سے رابطےمیں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے عوام سے ایسا تعلق رکھے جس سے اتفاق رائے پیدا ہو۔

تازہ ترین