مشینوں سے نہیں حکومتی نیت سے ڈر لگتا ہے، عظمیٰ بخاری

November 21, 2021


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب اپوزیشن کو مشینوں سے نہیں آپ کی نیت سے ڈر لگتا ہے، آر ٹی ایس سے فیض یاب ہونے والے شفافیت کا درس دے رہے ہیں، بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کر چکی ہے، لوگ کورونا، ڈینگی اور اسموگ سے مر رہے ہیں، ترجمانوں کو ای وی ایم مشینوں کی فکر پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر کے لیے عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر رہے ہیں، ای وی ایم مشینوں کے لیے 150 ارب کہاں سے لائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے۔