نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج، متعدد زخمی، 40 افراد گرفتار

November 21, 2021

نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے خلاف اتوار کو دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس بدترین احتجاجی صورتحال کو قابو کرنے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن اور کتوں کو استعمال کیا۔

اس سے قبل گزشتہ جنوری میں اسی قسم کا احتجاج ہوا تھا اور پانچ سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے گذشتہ رات سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی، سائیکل اور کوڑے کے ڈبوں کو آگ لگا دی جبکہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تین صوبوں میں کارروائی کے دوران پولیس نے احتجاج کرنے والے 40 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں مظاہرین حکومت کی کورونا پابندیوں کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔