اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، 796 پوائنٹس کم

November 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث فروخت کا رحجان،مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای100انڈیکس 796 پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا ،82.96 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 124 ارب 42 کروڑ 96لاکھ روپے کی نمایاں کمی،تاہم کاروباری حجم 1.03 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کے سلسلے میں سخت اور کڑی شرائط کے اعلان سے سرمایہ کاروں میں مایوسی اورسرمائے کے انخلاء کا رحجان دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 796.48 پوائنٹس کی کمی سے 45745.00 پوائنٹس سے کم ہو کر 44948.52 پوائنٹس ہو گیا ، سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے کے ایس ای30انڈیکس بھی 333.98 پوائنٹس کی کمی سے 17379.98 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 496.97 پوائنٹس کی کمی سے 31309.15 پوائنٹس سے کم ہو کر 30812.18 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، مارکیٹ میں کل 358 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،49 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 12 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 124 ارب 42 کروڑ 96 لاکھ 33ہزار روپے کی کمی سے 7715ارب 35 کروڑ 89 لاکھ 94ہزار روپے ہو گئی، فروخت بڑھنے کی وجہ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 27 لاکھ 7ہزار شیئرز کے اضافے سے 26 کروڑ 46 لاکھ 8ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹی آر جی ، ورلڈ کال، بائیکو پیٹرولیم،جی 3ٹیکنالوجی ، اور ہیسکول پیٹرولیم ست فہرست رہے ،مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت سفائر فائبر اور گیٹرون انڈسٹریز کے شیئرز کی بڑھی جو کہ بالترتیب 59.97 روپے اور 35.47 روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی یونی لیور فوڈ اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہوئی جو کہ 499.00 روپے اور 139.99 روپے فی شیئرز تھی۔