فرانس سے انگلینڈ جانے والے 20 سے زائد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک

November 24, 2021

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ رودبار انگلستان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

بدھ کے روز 20 سے زیادہ تارکین وطن فرانس سے انگلینڈ جانے والے انگلش چینل (رودبار انگلستان) کو عبور کرتے ہوئے اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کشتی شمالی بندرگاہ کیلیس کے قریب ڈوب گئی۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی گشتی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور ایک بیان میں کہا کہ 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین، جو جائے وقوعہ پر پہنچے، انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس واقعے میں "بہت سے لوگ" ہلاک ہوئے ہیں۔