کینیڈا میں طوفان کا خطرہ، شہریوں کو انخلا کی ہدایت

November 25, 2021

اوٹاوا( نیوز ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید بارش سے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، ۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام نے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے 90 ملی لٹر تک بارش ریکارڈ ہونے اور الاسکا کی سرحد کے قریب برف پگھلنے سے نکاسی آب کے نظام کے مفلوج ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دریاؤ ں کی سطح بلند ہونے پر قریبی آبادی کو انخلا کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔بارش کے خطرناک سلسلے کے نتیجے میں اب تک 4اموات ہوچکی ہیں ۔