سی ڈی اے ، کوڑے کو ری سائیکل کرکے استعمال میں لانے کا فیصلہ

November 25, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے یو این ڈی پی کے ساتھ ملکر ایک منصوبہ شروع کر نے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت کوڑے کو ابتدائی جگہ (Source Point) پر دو حصوں میں تقسیم کرکے ڈرائی ویسٹ کو ری سائیکل کرکے استعمال میں لایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر تین مہینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سیکٹر ای سیون، مارگلہ ری ٹریٹ، پارک انکلیو اور آئی ایٹ شامل ہیں۔ یو این ڈی پی تین ماہ کے لئے ان سیکٹروں کے تمام گھروں میں دو الگ رنگ کے شاپنگ بیگ فراہم کرے گا تاکہ خشک اور دیگر کوڑا کرکٹ کو الگ کیا جاسکے اس مقصد کیلئے شعبہ سینی ٹیشن کی 6 گاڑیاں استعمال کی جائیں گی ۔کچن ویسٹ کو الگ کرکے تلف کردیا جائے گا جبکہ ڈرائی ویسٹ کو یو این ڈی پی ری سائیکل کرے گا جس سے ڈسٹ بن، پارک فرنیچر اور دیگر چیزیں بنائی جائیں گی جو سی ڈی اے واپس انہی سیکٹروں میں نصب کرے گا۔