• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ جعلی پولیس اہلکاروں نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑی چھین لی

کراچی میں مبینہ جعلی پولیس اہلکاروں نے گلستانِ جوہر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی چھین لی۔

 سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے پولیس لائٹس لگی سفید گاڑی اس واردات کے لیے استعمال کی۔

ملزمان نے خود کو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا اہلکار بتایا اور گاڑی کے مالک کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔

 متاثرہ شہری کے مطابق اغوا کاروں نے اسے اسکیم 33 کے علاقے میں گاڑی سے اتارا اور گاڑی لے کر چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید