مختلف شہروں میں گیس کا بحران برقرار

November 25, 2021

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران کم نہیں ہو سکا، کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں آج بھی چولہے ٹھنڈے پڑ ے ہیں۔

گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔

گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے ان کا کام ختم ہورہا ہے۔