سربراہ UAE سیکورٹی فورسز انٹرپول کے صدر منتخب

November 25, 2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سیکیورٹی فورسز کے سربراہ جنرل احمد نصرالرئیسی جرائم کی روک تھام کے بین الاقوامی ادارے انٹرپول کے صدر منتخب ہو گئے۔

جنرل احمد نصر الرئیسی کو 4 سال کے لیے انٹرپول کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

انٹر پول کی جانب سے جاری کیئے گئے پیغام میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسز کے سربراہ جنرل الرئیسی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔