• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ ( جنگ نیوز ) بین الاقوامی پولیس کی تنظیم انٹرپول کے صدر چین میں لاپتہ ہو گئے ۔ ایک فرانسیسی عدالتی اہلکار کا کہنا ہے کہ انٹرلپول کے صدر مینگہونگوی کی اہلیہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وہ رواں برس ستمبر کے آخر میں فرانس کے شہر لیون میں مو جود انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر سے چین گئے تھے، جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔ مینگ ہونگوی کی اہلیہ کے مطابق ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں ۔ 64 برس کے مینگہونگوی نومبر 2016 میں 2020 تک کیلئے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ اس سے قبل چین کے نارکوٹکس کنٹرول کمیشن کے وائس چیئرمین اور ملکی انسدادِ دہشت گردی کے محکمہ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں ۔ 

تازہ ترین