پاکستان سے پہلا ٹیسٹ، بنگلادیشی اسکواڈ میں فاسٹ بولر خالد احمد اور شاہد الاسلام شامل

November 25, 2021

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر خالد احمد اور شاہد الاسلام کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

چیف سلیکٹر بنگلادیش منہاج العابدین نے کہا ہے کہ تسکین احمد اور شریف الاسلام انجریز کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں انجرڈ پیسر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ خالد احمد اور شاہد الاسلام فٹ اور میچ کےلیے تیار ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چٹاگانگ میں شروع ہورہا ہے۔