کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر کی ہلاکت، غفلت کا مرتکب افسر معطل

November 25, 2021

کراچی چڑیا گھر میں پیش آنے والا واقعے پر محکمہ بلدیات سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افسر خالد ہاشمی کو معطل کردیا ہے۔

محکمہ بلدیات کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق مذکورہ افسر کی غفلت کے باعث چڑیا گھر میں سفید شیر ہلاک ہوگیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا اور مذکورہ افسر کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔

محکمہ بلدیات کے نوٹیفیکشن کے مطابق مذکورہ افسر کے خلاف قواعد کے تحت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔