مجھے میرے دوستوں نے دستخط سے پارٹی سے نکالا، علی زیدی

May 08, 2024

علی زیدی: فوٹو فائل

سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط سے پارٹی سے نکالا، مجھے انہوں نے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں کبھی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا حصہ نہیں رہا نہ میں نے انتخابات لڑا، علیم خان کے گھر کھانا کھانے گیا تھا۔

علی زیدی نے کہا کہ علیم خان کے گھر کہا تھا مشاورت کے بعد بتاؤں گا، پھر رات گئی بات گئی۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہم سب 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، بانی تحریک انصاف جیل سے 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں۔