گندم اسکینڈل، تحقیقاتی رپورٹ تاحال وزیراعظم کو پیش نہ کی جاسکی

May 08, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹپیش نہ کی جاسکی۔

وزیراعظم نے 300 ارب روپے کے گندم اسکینڈل سامنے آنے پر تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی نے گندم اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ 6 مئی کو جمع کروانی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تاحال تحقیقاتی کمیٹی گندم اسکینڈل کی رپورٹپیش نہیں کرسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی اب تک نگراں حکومت کے ذمے داران کے بیانات قلمبند نہیں کرسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد ہی گندم اسکینڈل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔