برمنگھم ٹاور میں آتشرنی کے بعد دو بچوں سمیت 8 افراد کو بچا لیا گیا

November 26, 2021

لندن (پی اے) برمنگھم ٹاور بلاک میں آتشزنی کے بعد دو بچوں سمیت آٹھ افراد کو بچا لیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی جو فلیٹس کے بلاک میں پھیل گئی۔ ویسٹ مڈلینڈز فائر سروس نے کہا کہ برمنگھم کی 13 منزلہ عمارت سے بے شمار افراد کسی مدد کے بغیر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ جیمز ہائوس میں دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف پر 14 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ فائر سروس نے کہا کہ سیٹئر کیس پر پش چیئر اور دیگر آئٹمز کو آگ لگائی گئی تھی۔ ایریا کمانڈر سٹیو ونسنٹ نے کہا کہ اس صورت حال کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ آگ نیوٹائون عمارت میں 10 ویں فلور لابی میں لگی تھی لیکن قریبی فلیٹس تک پھیلنے سے قبل ہی اس پر قابو پالیا گیا تھا۔ فائر سروس نے کہا کہ متعدد ریذیڈنٹس لابی ایریا میں داخل ہو گئے تھے اور انہیں فائر فائٹرز حفاظت سے لے گئے، جنہوں نے ان کے تحفظ کیلئے سموک ہڈز استعمال کئے۔ ایک خاتون کو احتیاط کے طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔ عمارت کی بلندی پر 46 فائر فائٹرز تھے اور کچھ آگ پر قابو پانے کے بعد کئی گھنٹوں تک ٹاور بلاک میں موجود رہے۔