ڈاکٹرکہور خان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ بی ایس او پجار

November 26, 2021

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے سابق چیئرمین بی ایس او ڈاکٹر کہور خان کے انتقال کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم عظیم بلوچ رہنماتھے جن کی موت سے پیداہونے والاخلاء کبھی پُرنہیں ہوسکتا مرحوم نے زمانہ طالب علمی سے بی ایس او سے وابستہ ہوکر بلوچ قوم کیلئے جوخدمات انجام دیں انہیں کوئی فراموش نہیں کرسکتا ڈاکٹر کہورنے استحصالی قوتوںانتہا پسندی فرسودہ سرداری طبقاتی نظام کے خلاف موثر بلند کی بلوچ نوجوان مرحوم کی سوچ وفکر کو اپنا کر بلوچ قومی تحریک میں اپناکرداریقینی بنائیں ۔دریں اثناء بیان میں ڈاکٹرکہور خان کے انتقال پر تین روز کے سوگ کااعلان کرتے ہوئے تمام تنظیمی سرگرمیوں معطل رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔