آسمانوں پر اڑان بھرنے والی جدید فلائنگ مشین

November 26, 2021

زیوا ایرو نامی کمپنی نے اڑنے والی ایک نئی فلائنگ مشین بنا لی ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈنگ کرتی ہے۔

اسکائی ڈوک نامی اس مشین کی آزمائش جاری ہے، اس میں فی الوقت صرف ایک شخص بیٹھ سکتا ہے اور یہ مشین دم پر کھڑی ہوتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے، اس کی طشتری نما پلیٹ کا اصل قد 8 فٹ اور وزن 317 کلوگرام ہوگا، اس کے اندر ایک انسان کے کھڑے ہونے کی جگہ بنائی گئی ہے اور اوپر کی جانب شفاف شیشہ ہے جس سے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔

زیوا ایرو نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئی فلائنگ مشین کو جلد ہی آسمانوں پر اڑان بھرنے کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔