وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ یہ اسپیکر کے پاس آئیں ایجنڈا بھی سیٹ ہوگا اور بات چیت بھی ہوگی۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ یہ پُراعتماد نہیں کہ بانی پی ٹی آئی ملاقات پر کیا کہیں گے، یہ چاہتے ہیں کہ گڈ ٹو سی یو واپس آئے یہ تو نہیں ہوسکتا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے لبرٹی چوک بندے بھی حکومت لائے؟ یہ جب پنجاب آتے ہیں اسی طرح کی طوفان بدتمیزی کرتے ہیں۔