پوری دنیا کی ویکسینیشن ہونے تک وائرس ختم نہیں ہوسکتا، جاوید اکرم

November 29, 2021

لاہور میں یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس ) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ جب تک پوری دنیا ویکسین شدہ نہیں ہوتی وائرس ختم نہیں ہوسکتا۔

یو ایچ ایس کے چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلد ازجلد تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ملکوں میں ویکسین کثیر تعداد میں پڑی پڑی ایکسپائر ہو رہی ہے ۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وائرس سے بچنے کا سب سے مؤثر طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔