روس کا زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کرنے کا دعویٰ

November 29, 2021

روس نے زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق میزائل روس کے شمال مغربی سمندر میں جنگی جہاز ایڈمرل گورشکوف سے داغا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل نے 400 کلو میٹر دور بحری ہدف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس کا 15دنوں میں زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے 5 گنا زائد رفتار سے سفر کرسکتے ہیں۔